جلاؤ گھیراؤ اورہنگامہ آرائی، گرفتار شرپسندوں کو آج دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین) عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ، گرفتار شر پسندوں کوآج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے پر گرفتار شرپسندوں کو آج انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری انسداد دہشت گردی عدالت کےباہراوراندرتعینات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی تنصیبات پر حملے کس نے کروائے ،کون کون ملوث؟
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا، عبوری ضمانت کے لئے آنے والے ملزمان کوگرفتار بھی کیا جا سکتا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کےگیٹ سےکل بھی 2 ملزمان گرفتارہوئےتھے۔