اسرائیلی میزائل حملہ، 5 معذور فلسطینی بہن بھائیوں سے گھر کی چھت چھن گئی

May 17, 2023 | 10:57:AM
 چار روز قبل غزہ میں نبھان خاندان کے رہائشی بلاک پر اسرائیلی میزائل حملے میں 45 فلسطینی بےگھر ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے پانچ معذور افراد بھی شامل ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چار روز قبل غزہ میں نبھان خاندان کے رہائشی بلاک پر اسرائیلی میزائل حملے میں 45 فلسطینی بےگھر ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے پانچ معذور افراد بھی شامل ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 معذور بہن بھائی جن میں سے تین وہیل چیئرز پر ہیں، گھر کی تباہی سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں کیونکہ گھر کے ملبے تلے اُن کی ادویات، خصوصی بیت الخلا، بستر یہاں تک کہ وہیل چیئرز تباہ ہوچکی ہیں۔

سارے بہن بھائی اب اپنی پرانی پناہ گاہ کے قریب رشتہ داروں کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہر صبح رشتہ دار انہیں لے کر نکلتے ہیں اور لوگ ان سے دردناک تجربے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ بہنوں کو تحائف پیش کیے جاتے ہیں۔

16سالہ حنین جو دونوں ٹانگوں سے معذور ہے، اس نے بتایا کہ گھر اس وقت دھماکے سے اڑا جب ہمیں گھر سے باہر منتقل کیا جا رہا تھا۔ ہماری وہیل چیئر، ادویات اور کپڑے اندر تھے اور اب کچھ بھی نہیں بچا۔

دیگر بہن بھائیوں کی عمریں 3 سال، 18 سال، 29 سال اور 38 سال ہیں جس میں سب سے بڑے 38 سالہ بھائی ہیں۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ گھر کی تباہی کا صدمہ سب سے زیادہ بڑے بھائی کو ہوا ہے اور شاید اس سے اس کی ذہنی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔  وہ بہت بے چین رہتا ہے، ہمیشہ چیختا اور کبھی روتا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤ اورہنگامہ آرائی، گرفتار شرپسندوں کو آج دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

حماس کے حکام کے مطابق 9 مئی سے شروع ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں 15 رہائشی بلاکس تباہ ہو گئے ہیں جن میں 50 سے زائد اپارٹمنٹس ہیں۔ اس کے علاوہ 940 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 49 ناقابل مرمت ہیں۔