عمران خان کی گرفتاری، توڑ پھوڑ، پر تشدد واقعات پر آخر کار شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے ملک گیر پر تشدد واقعات پر شاہد آفریدی نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد ملک گیر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے والے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے سلسلے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے موقف دے دیا ہے۔
شاہد خان آفریدی اکثر ملکی حالات و واقعات پر اپنے بیانات دیتے رہتے ہیں، لیکن عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر انہوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی اور کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکمومت نے سستا پٹرول سکیم کو آئی ایم ایف تحفظات دور کرنے تک مؤخر کر دیا
سابق کپتان نے ان پر تشدد واقعات پر اپنا مؤقف نہ دینے کی بھی وجہ بتا دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’’ بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں مثبت چیزوں پر بھی تنقید کی جاتی ہے، اختلافِ رائے ایک اچھی چیز ہے، لیکن گالم گلوچ اور اخلاقیات سے ہٹ کر بدتمیزی کرنا عام ہو چکا ہے، ایسی صورت حال میں انسان ان سب چیزوں سے دوری ہی اختیار کر لے تو بہتر ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی‘‘۔
Shahid Afridi finally spoke why he didn’t say anything about the current situation of the country coz ppl criticise positive things, there’s no respect for diff of opinion so he decided to stay away from politics.Ppl forget ethics, so it’s better to keep quite.@SAfridiOfficial pic.twitter.com/eLwjybO1HV
— Maham Gillani (@DheetAfridian) May 16, 2023
جارحانہ بلے بازی سے بڑے بڑے بالرز کو پریشان کرنے والے سپر سٹار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہر کام کیا جا سکتا ہے، میری صرف اتنی درخواست ہے کہ تمام ملکی ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں، بہت زیادہ چیزیں آسان ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے پر 9 مئی کو یومِ سیاہ قرار دیا ہے۔