(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف 100 سے زائدکیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی رہنماؤں علی محمد خان،ملائیکہ بخاری کو رہا کرنے کا حکم
وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔عدالت نے عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی۔