القادر ٹرسٹ کیس، نیب ٹیم بشریٰ بی بی کو نوٹس موصول کروائے بغیر واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس موصول کروائے بغیر واپس آگئی ۔
ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں نیب اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کر لیا، نیب ٹیم زمان پارک پہنچی تو پتا چلا کہ سب سو رہے ہیں جس پر نیب کی ٹیم نوٹس موصول کروائے بغیر واپس چلی گئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ دوپہر کو نیب ٹیم نوٹس موصول کروانے دوبارہ زمان پارک جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کی تھی،بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا