عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

May 17, 2023 | 12:02:PM
عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک ا شرف) عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ 19 مئی کو عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس شاہد بلال حسن پانچ رکنی بینچ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ اورہنگامہ آرائی، گرفتار شرپسندوں کو آج دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا