نیلامی کے عمل میں ریکارڈ بولیاں موصول،محکمہ معدنیات کو بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) محکمہ معدنیات کو نیلامی کے عمل میں بڑی کامیابی مل گئی , لائم سٹون بلاکس کے 5 سالہ ٹھیکہ جات کی مد میں 1 اعشاریہ 5 ارب روپے کی ریکارڈ بولیاں موصول کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی کرپشن کیخلاف مہم کے نتیجے میں محکمہ معدنیات بہتری کی راہ پر گامزن ہے، سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کی قیادت میں منصفانہ اور شفاف نیلامی کے عمل میں محکمہ نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، لائم سٹون بلاکس کے5 سالہ ٹھیکہ جات کی مد میں 1 اعشاریہ 5 ارب روپے کی ریکارڈ بولیاں موصول کر لی گئی،موصول ہونیوالی بولیاں مقررکردہ ریزروپرائس سے172فیصد زیادہ ہیں، مذکورہ لائم سٹون ٹھیکہ جات عرصہ دراز سے خالی پڑے ہوئے تھے ۔
سیکرٹری معدنیات نے کہا کہ لائم سٹون بلاکس کی یہ نیلامی حکومت پنجاب کے کرپشن اور بد عنوانی سے پاک پنجاب کے نصب العین کی عکاسی کرتی ہے، موصول ہونیوالی بولیاں، لائم سٹون بلاکس کی فکس کردہ ریزرو پرائس سے 172 فیصد زیادہ ہیں۔
سیکرٹری معدنیات کی جانب سے ڈی جی معدنیات راجہ منصور احمد اورنیلامی ٹیم کی تعریف کی گئی،نیلامی کمیٹی کی سربراہی نادیہ پروین جنرل اسسٹنٹ ریونیو نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیا ت فرقان احمد نے سیکرٹری آکشن کمیٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد سے پی آئی اے حج آپریشن کا شیڈول جاری