ہالینڈ کے روایتی حریفوں کا ٹاکرا، آئیکس بازی لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا، اسپورٹس ڈیسک) ایمسٹرڈیم میں ہالیںڈ کے روایتی حریف آئیکس اور گرونین فٹبال کلبز کے مابین میچ خاص اہمیت اختیار کرگیا جب گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں تماشائیوں کے بناء نبرد آزما ہوئیں۔
اس میچ میں آئیکس نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2-3 سے بازی پانے نام کرلی۔
خیال رہے کہ یہی میچ گزشتہ ہفتے کے روز مشتعل تماشائیوں کی جانب سر احتجاج اور میدان میں نقص امن کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اس بناء پر کسی بھی ممکنہ حملے یا احتجاج سے بچنے کیلئے میچ بند اسٹیڈیم میں کروایا گیا جہاں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔
Three points in Groningen ????#groaja pic.twitter.com/NTURFpCeZz
— AFC Ajax (@AFCAjax) May 16, 2023
میچ میں آئیکس کا آغاز جارحانہ تھا جب 18 ویں منٹ میں پنلٹی کک پر پہلا گول ہوا جس کے جواب میں گرونین کی جانب سے 20 ویں منٹ میں ہی حساب برابر کردیا گیا اور اسی اسکور پر پہلا ہاف ختم ہوا۔
دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی زیادہ پُرجوش نظر آئے جس دوران آئیکس کی جانب سے 68 ویں اور 81 ویں منٹ میں گول کیے گئے جس کے جواب میں حریف ٹیم مزید 1 گول ہی کرسکی اور یہ اعصاب شکن مقابلہ آئیکس نے 2 کے مقابلے میں 3 گول کرکے اپنے نام کیا۔