مودی سرکار کی کارستانی، مقبوضہ کشمیر میں کان کنی کا ٹھیکہ اسرائیل کو دےدیا

May 17, 2023 | 13:06:PM

(محسن الملک) ہندوستان کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار کی مذموم سازشیں جاری۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا۔ 

ہندوستان نے اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کی پھر سے کھلی خلاف ورزی کردی۔

رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے لائن آف کنٹرول کے قریب کپواڑہ میں کان کنی کا ٹھیکہ اسرائیل کو دے دیا ہے۔ اسرائیلی کمپنی اراوا مائنز کو نچہامہ، ہانگنی کوٹ میں کان کنی کا ٹھیکہ 99 سال کی لیز پر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پرتشدد واقعات،پی ٹی آئی کےمزید 8 رہنما گرفتار 

رپرٹس کے مطابق اسرائیلی کمپنی کے ساتھ بھارتی وزارت کان کنی و ارضیات، جموں و کشمیر محکمہ کان کنی کا معاہدہ 15 مارچ کو ہوا۔

واضح رہے کپواڑہ میں لگنائٹ کے بڑے ذخائر ہیں، تھرمل بجلی پیدا کرنے کی بھی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ لائن آف کنٹرول کے قریب بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ، پاکستان کے لیے دفاعی اعتبار سے بھی سوالیہ نشان ہے۔ 

مزیدخبریں