(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ولید اقبال نے تسلیم کیا ہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس میں حملے کے وقت انہوں نے مشتعل پی ٹی آئی ورکرز کو اندر دیکھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں جناح ہاؤس میں پی ٹی آئی ورکرز نظر آئے تاہم یہ ورکرز کا انفرادی فعل تھا، اس حوالے سے نہ پارٹی نے ایسا کوئی اعلان کیا تھا اور نہ ایسی کوئی پالیسی تھی۔
ضرور پڑھیں :پرتشدد واقعات،پی ٹی آئی کےمزید 8 رہنما گرفتار
انہوں نے جناح ہاؤس پر حملےکو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئےکہا کہ ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ یا جو بھی قانون لگتا ہے اس کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔