آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 500 ارب روپے مانگ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تیاریاں عروج پر ہیں۔
پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 500 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سفارشات محکمہ خزانہ کو ارسال کردیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سنٹرل ماڈل سکول کے امور کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ کی صدارت میں خصوصی اجلاس
سرکاری سکولوں کےترقیاتی بجٹ کیلئے 45 ارب کافنڈ مختص کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔ پیف کے تحت سکولوں کو آئندہ نئے مالی سال میں 23 ارب دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں 5 فیصد اضافے کی سفارشات کی گئیں ہیں۔