(ویب ڈیسک) بالی ووڈ گلوکار، کاپی ماسٹر جوبن نوٹیال اور اداکار ایوشمان کھرانہ نے پاکستانی مشہور گانے ’کہانی سنو‘ دنیا بھر میں مقبول ہونے والے کیفی خلیل کے اس گانے کو اپنی آواز میں پیش کردیا۔
کہتے ہیں جس کا کام اُسی کے ساجھے، مگر اب یہ کہاوت نقل کرنے کے عادی بھارتیوں کو کون سمجھائے۔سوشل میڈیا پر ایوشمان کھرانہ کی ایک ویڈیو وائرل جس میں بھارتی اداکار کو ’کہانی سنو‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایوشمان کھرانہ کی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ایوشمان نے بھلے ہی جوبن سے بہتر گایا ہے مگر کیفی خلیل کی بات ہی الگ ہے۔وہی دوسری جانب کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ’کہانی سنو‘ صرف گایا ہی کیفی خلیل نے تھا باقی سب اس گانے کی توہین کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بالی ووڈ انڈسٹری کے کاپی ماسٹر بالخصوص پاکستانی دھنوں کی نقل کرنے والے گلوکار جوبن نوٹیال نے حال ہی میں پاکستانی مقبول ترین گانے ’کہانی سنو‘ اپنی آواز میں پیش کر دیا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں جوبن نوٹیال کو ایک کانسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ لائیو کانسرٹ کے دوران انہوں نے کیفی خلیل کے مشہور اور سب سے زیادہ ٹرینڈ کرنے والے گانے ’کہانی سنو‘ کو اپنی آواز میں پیش کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کئی سوشل میڈیا صارفین جوبن نوٹیال سے ناراض دکھائی دیئے۔
بیشتر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ کیفی کے علاوہ کسی اور کی آواز میں یہ نہیں سننا چاہتے تھے، تو کسی نے پوچھا کہ کیا جوبن نوٹیال کا اپنا کوئی گانا نہیں ہے؟
بیشتر مداحوں کے خیال میں کوئی بھی گلوکار کہانی سنو کو اس جذبات کے ساتھ پیش نہیں کرسکتا جن جذبات کے ساتھ کیفی خلیل نے پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں: فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز فلم ’فاسٹ ایکس‘ نمائش کیلئے تیار
یاد رہے کہ کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ دنیا بھر میں شہرت حاصل کر چکا ہے، اس گانے کو تاحال متعدد گلوکار گا چکے ہیں۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی کہانی سنو گایا تھا جس پر مداح سوشل میڈیا پر سیخ پا نظر آ رہے تھے، بعد ازاں آئمہ بیگ کو واضح کرنا پڑا تھا کہ اُنہوں نے مشہور گانا ‘کہانی سنو‘ گانے سے قبل کیفی خلیل سے اجازت لی تھی۔