امریکا پر دیوالیہ ہونے کے خطرات منڈلانے لگے، صدر اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگرس کے مابین ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور اپوزیشن جماعت کانگرس کے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہو نے کے بعد امریکا پر دیوالیہ ہونے کے خطرات مزید بڑھ گئے، دیوالیہ ہونے کے ان خطرات کے پیش نظر صدر بائیڈن نے اپنا دورہ ایشیا مختصر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رشوت لینے کا الزام، یوکرین کے چیف جسٹس عہدے سے برطرف
کانگرس کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرضوں کی حد کا معاملہ حل کرنے سے متعلق ریپبلکن رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے لیکن ابھی اس معاملے پر مزید بات چیت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب امریکی سپیکر میکارتھی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کے ساتھ اقتصادی بحران کے خطرات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رواں ہفتے کے آخر تک قرض کی حد کا معاہدہ ہو جائے گا۔