ریاست پاکستان اور مسلح افواج شہدا کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، آرمی چیف 

May 17, 2023 | 18:00:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ریاست پاکستان اور مسلح افواج کیلئے شہدا اور خاندان انتہائی قابل احترام ہیں ،ریاست پاکستان اور مسلح افواج شہدا کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا،آرمی چیف کاکور کمانڈر گوجرانوالہ نے استقبال کیا،آرمی چیف نے یاد گار شہداپھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداکو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کے فخر، عزت و وقارکیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،آرمی چیف نے فارمیشنز کی لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن سے آخرت میں اعلیٰ مقام کا وعدہ کیا گیا ہے، پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداکا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ ریاست پاکستان اور مسلح افواج تمام شہدااور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور مستقل طور پر ان کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،کسی کو یادگار شہدا کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماعامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

مزیدخبریں