شادی سے قبل حاملہ ہونے پر والدین نے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا،نیہا دھوپیا کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنی شادی سے قبل حاملہ ہونے اور اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ " مجھے میرے والدین نے شادی کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔"
تفصیلات کے مطابق نیہا دھوپیا نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران شادی سے قبل حاملہ ہونے کی خبر کو والدین سے شیئر کرنے اور اس پر اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔نیہا دھوپیا نے انٹرویو کے دوران کہا کہ" میری اور انگت بیدی کی شادی ایسی تھی جس کی پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی، کیوں کہ میں شادی سے قبل ہی ماں بننے والی تھی، اسی لیے جب میں نے یہ خبر اپنے والدین کو سنائی تو وہ بالکل پرسکون رہے، انہیں اس خبر سے خوشی ملی تھی۔
View this post on Instagram
نیہا دھوپیا کا بتانا تھا کہ" میرے والدین نے سختی سے مجھے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، میرے والدین کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس 72 گھنٹے ہیں، اس سے پہلے کہ ہم اس شادی کو تسلیم نہ کریں، جَلدی سے شادی کر لو، مجھے والدین کی جانب سے صرف ڈھائی دن کا وقت دیا گیا تھا کہ میں ممبئی جا کر انگت بیدی سے شادی کرسکوں۔"
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل 2018 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نیہا دھوپیا کے شوہر انگت بیدی سے سوال کیا گیا تھا کہ ا±نہوں نے اپنے اور نیہا کے والدین کو شادی کے لیے کیسے راضی کیا تھا؟جس پر انگت بیدی کا کہنا تھا کہ" میں نے بس اپنے والدین سے یہی کہا تھا کہ میں اور نیہا والدین بننے والے ہیں، اس خبر پر پہلے سب حیران ہوئے پھر بہت ڈانٹ پڑی۔"
View this post on Instagram
یاد رہے کہ نیہا اور انگت بیدی نے 10 مئی، 2018 کو سادگی سے شادی کی تھی۔