190 ملین پاونڈ کی غیر قانونی سیٹلمنٹ کا کیس: عمران خان کی پوری کابینہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیب راولپنڈی نے برطانیہ سے ریکور 190 ملین پاونڈ کی بحریہ ٹاون سے مبینہ غیر قانونی سیٹلمنٹ کے کیس میں عمران خان کی پوری کابینہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کر دیا گیا، کابینہ کے دیگر ارکان کے بیانات بھی قلمبند کئے جائیں گے، کابینہ کے بیشتر ارکان کے بیانات بطور گواہ قلمبند کئے جائیں گے۔
نیب راولپن ڈی نے فیصل واوڈا اور شیخ رشید کو 24 مئی کے روز پیشی کی ہدایت کر دی۔ علی زیدی بھی 24 مئی کو نیب راولپنڈی طلب جبکہ زلفی بخاری کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سابق وفاقی وزرا حماد اظہر اور شفقت محمود کو بھی طلب کر لیا گیا۔ نیب کی جانب سے طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا ہے۔