کانز فلم فیسٹیول 2023 میں بالی ووڈ اداکاراؤں کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فلمی دنیا کے مشہور کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 میں بھارتی اداکاراؤں کے فیشن اور حسن نے شرکاء کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول 2023 میں بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنا ڈیبیو دیا ہے۔
سارہ نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کیلئے دیسی انداز اپناتے ہوئے بھارتی ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ خوبصورت لہنگا پہنا، پہلی مرتبہ کانز کے ریڈ کارپٹ پر انٹری دینے والی سارہ کی سٹائلنگ اور فیشن کو بےحد پسند کیا گیا۔
Sara Ali Khan kicked off her #Cannes2023 debut with a namaste. She said, she is proud of her Indianness, attending arguably the world's most famous film festival in a special interview with Brut.#SaraAliKhan #Cannes2023 #CannesFilmFestival #CannesFilmFestival2023 #Bollywood pic.twitter.com/j7R5JtvzCs
— The Khabriz (@theKhabriz) May 16, 2023
کانز فلم فیسٹیول کے رنگا رنگ میلے میں سابق سابقہ مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ مانوشی چھلر سمیت ایشا گپتا، عروشی روتیلا نے بھی ریڈ کارپٹ پر شاندار انٹری دی۔
View this post on Instagram
رواں سال فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے دیگر بالی ووڈ ستاروں میں ایشوریہ رائے بچن، انوشکا شرما، مرنال ٹھاکر، ڈولی سنگھ اور ریئلٹی ٹی وی شو کی سٹار ساکشی پردھان شامل ہیں جو جلد کانز کا حصہ بنیں گی۔
یاد رہے کہ ہر سال فرانس میں فلمی دنیا کا یہ فیسٹیول سجایا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے منتخب فلموں کو پریمیئر کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز شروع ہونے والا کانز فیسٹیول 27 مئی تک جاری رہے گا۔