وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، تجارت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

May 17, 2023 | 20:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پئیو نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اورجنوبی کوریا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور جنوبی کوریاکے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں،جنوبی کوریا کے تاجروں کیلئے پاکستان میں ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ بلال بھٹو زرداری کا مزید کہناتھا کہ پاکستان جنوبی کوریا کو مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ انسانی وسائل فراہم کر رہا ہے اور اس کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ اعلیٰ سطح روابط سمیت ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: فوادچودھری کی اہلیہ نے عمران خان سے بڑا شکوہ کردیا