موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

May 17, 2023 | 21:22:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات ، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ،کرم اور کوہستان میں آندھی جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،تاہم مری ، گلیات، خطہ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ادھربلوچستان کے بیشتراضلاع میںموسم خشک اور گرم رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح بعض مقامات پر ڑالہ باری کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماملیکہ بخاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

مزیدخبریں