زمان پارک آپریشن،سنیٹر شبلی فراز اور ڈاکٹر افتخار نے میڈیا سے کوریج کی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمرا ن خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز اور مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار دورانی نے زمان پارک آپریشن کے حوالے سے میڈیا سے کوریج کی اپیل کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سنیٹر شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ " ہم تمام میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ زمان پارک پر چھاپے کا منظر ریکارڈ کرنے کے لیے زمان پارک پہنچیں۔"
We request all media to be present in Zaman park to witness the raid that is being planned for tonight by police (supposedly)The plan is to bring unknown people inside Zaman park & stage their arrest to show we are harbouring delinquents.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 17, 2023
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر افتخار نے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ " تمام میڈیا کو زمان پارک میں مدعو کیا جاتا ہے، میڈیا کی موجودگی میں پنجاب پولیس کے 4 پولیس اہلکار ہی سرچ وارنٹ لے کر آ سکتی ہےہم تعاون کریں گے."