40 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے کم از کم 400 پولیس والوں کو جانا ہو گا: عامر میر کا عمران خان کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کے دعوے کی سختی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، یہ ہمیشہ کی طرح عوام کو اشتعال دلانے کے لئے اس طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔
حکومت پنجاب کے ترجمان @AmirMirTV نے عمران خان کے اس دعوے کو سختی سے رد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور پی ٹی آئی کے چیئرمین @ImranKhanPTI ہمیشہ کی طرح عوام کو اشتعال دلانے کے لئے اس طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) May 17, 2023
نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جواب دیا کہ پنجاب پولیس زمان پارک میں چھپے ہوئے 40 دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے صرف 4 پولیس والے لے کر نہیں جائے گی، 40 تربیت یافتہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کم از کم 400 پولیس والوں کو جانا ہو گا، عمران خان کے جواب کا انتظار رہے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس زمان پارک میں چھپے ہوئے 40 دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے صرف 4 پولیس والے لے کر نہیں جائے گی۔ 40 تربیت یافتہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کم از کم 400 پولیس والوں کو جانا ہو گا۔ خان صاحب کے جواب کا انتظار رہے گا۔
— Minister Information Punjab (@MinisterInfoPb) May 17, 2023