گوجرانوالہ :لڑائی جھگڑے پر 4افراد پر  تیزاب پھینک دیا گیا

May 17, 2024 | 10:15:AM
گوجرانوالہ :لڑائی جھگڑے پر 4افراد پر  تیزاب پھینک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہداقبال رانا)گوجرانوالہ میں تیزاب گردی ،لڑائی جھگڑے پر 4افراد پر  تیزاب پھینک دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کی گلی آرائینانوالی والی میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا،کیمکل اور تیزاب کا استعمال کرنے سے کیوں منع  کرنے پر ملزمان طیش میں آگئے،ملزموں نے مخالفین پر تیزاب سے حملہ کر دیا۔

 تیزاب  سےجھلسنے والوں میں باپ ،2بیٹے اور چچا شامل ہیں،ملزم موقع سےفرار ہو گئے، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جھلسنے والے چاروں افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے،کوتوالی پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔