کہیں بارش کہیں دھوپ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم، آئمہ خان،حسن ملک،عامر بھٹی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے جبکہ لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
شہر میں سخت گرمی ماہرین کی موسم میں بہتری اور بارش کی پیشگوئی لاہور میں اٹھارہ مئی تک بارش کا امکان دن بھر موسم میں تبدیلی دیکھی جائے گی، فی الوقت مطلع جزوی طور پرابر آلود ہے درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے.
شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود,گرمی جوں کی توں ، ماہرین کی موسم میں بہتری کی پیشگوئی،
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 36 اورزیادہ سے زیادہ 42ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصید ریکارڈکیا گیا، جبکہ محکمے نے 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 171ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہورعالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آگیا،ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق فیز 8 ڈی ایچ اے 195 ، ٹھوکر نیاز بیگ 191, یو ایس قونصلیٹ 187, سید مراتب علی 177 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گُل کشیدگی، شہلا رضا نے اندر کی بات بتادی
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دن کے اوقات میں موجودہ درجہ حرارت30، 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ،شدت 42 ڈگری تک محسوس جبکہ کم سے کم 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،شہر میں مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہیں ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں ملتان ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں موسم گرم اور خشک رہے گا،رحیم یار خان میں درجہ حرارت 46ڈگری، ملتان میں 45 ڈگری کے بعد آلودگی میں چوتھے نمبر پر آگیا۔محکمے نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایات کے حوالے سے ہیٹ سٹروک کاالرٹ جاری کردیا گیا۔