(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان پر کوئٹہ لٹریچر فیسٹول کے دوران شائقین پھینکنے کی ویڈیو پر فنکاروں کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
ماہرہ خان نےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شائقین سے تقریر کررہی ہیں،جس کے دوران شائقین کی جانب سے نامعلوم چیز پھینکی گئی،جس کی ویڈیووائرل ہوگئی جس نے تہلہ مچادیا۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پر کوئٹہ لٹریچر فیسٹول کے دوران شائقین کی جانب سے نامعلوم چیز پھینکنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔
ویڈیو میں تو اداکارہ نے ایک وضاحتی پوسٹ بھی جاری کی، ماہرہ خان نے انسٹاگرام کے تفصیلی کیپشن کے ذریعے مداحوں کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا،اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیشن کے دوران اسٹیج کی جانب کچھ بھی پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے پھر چاہے وہ رومال میں گلاب کا پھول ہی کیوں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ فیسٹیول نہیں ہونے چاہیئے لیکن میں کہتی ہوں نہیں کسی ایک شخص کی بد تہذیبی کی بنا پر ہال میں بیٹھے لگ بھگ دس ہزار لوگ لوگوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں یہ چاہتی اس طرح کہ فیسٹیول ملک کے ہر کونےمیں ہوں تاکہ لوگوں کے سوچنے سمجھنے کے زاویے بدلیں اور وہ ہماری عوام بہترقوم بنیں,انہوں نے آخر میں کوئٹہ والوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تم سے پیار ہے کوئٹہ امید ہے ہم پھرملیں گے۔
ماہرہ کی پوسٹ پر جہاں ان کے مداح ان کی ہمت و حوصلے پر انہیں داد دے رہیں وہیں ان کے ساتھی فنکار بھی ان کی حاضر دماغی پر انہیں سراہ رہے ہیں۔
اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ جس طرح آپ نے پوری صورتحال پر قابو پایا وہ قابل ستائش ہے,ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔
ایمن خان نے ماہرہ خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں ماہرہ خان,صرحا اصغر نے لکھا کہ یہ ہیں ہم، یہ ہے ہماری قوم اور اس طرح کا نارواں سلوک کرتےہیں ہم اپنے ستاروں کے ساتھ،شرم کا مقام ہے۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ آپ نے کس طرح ان حالات کا سامنا اتنی خوبصورتی سے کیا۔آپ کے ساتھ جو لٹریچر فیسٹیول میں ہوا اسے دیکھنا بھی بہت تکلیف دہ ہے۔آپ ہمارا فخر ہیں یہ عمل بلکل ناقابل برداشت ہے۔ ہمیں اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔