شدید گرمی کی لہر، سکولوں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)شدید گرمی کی لہر،کل سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کافیصلہ کرلیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ آئندہ ہفتے ٹمپریچر 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اس وجہ سکول کے اوقات کار صبح 7 سے 11 بجے کررہے ہیں۔
موسمی حالات دیکھتے ہوئے اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے،موسمی حالات کے پیش نظر سکولوں میں قبل از وقت چھٹیوں کی تجویر بھی زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی دوسری شادی ؟