جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے

May 17, 2024 | 14:56:PM
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 7روزہ دورے پر کل بیرون ملک جائیں گے، ان کی جگہ جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

 حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10بجے ہو گی،جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے،حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا بھی شرکت کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کل آذربائیجان جا رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18مئی سے 25مئی تک ملک سے باہر ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: ’’میں ذمہ دار نہیں‘‘،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سخت ریمارکس