وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول واقعہ پرماہرہ خان سے معافی مانگ لی

May 17, 2024 | 15:44:PM
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول واقعہ پرماہرہ خان سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ہونے والی بدسلوکی پر پاکستانی سُپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے کراچی آرٹس کونسل کے تعاون سے کوئٹہ میں منعقد ہونے والا دو روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹول (پی ایل ایف) کی تقریب میں شرکت کی،تقریب میں شرکت کے دوران اچانک حاضرین میں سے کوئی چیز ماہرہ خان کی طرف پھینکی گئی،جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، اس ساری صورتحال کو ماہرہ خان نے نہایت خوبصورتی سے نبھایا اور تقریب جاری رکھی، یہاں تک کہ جب وہ سٹیج سے باہر گئیں، تو انہوں نے حوصلہ افزائی کی کہ تمام شہروں میں مزید ایسی تقریبات منعقد کی جائیں تاکہ لوگوں میں اس کا شعور بیدار ہو،جبکہ فنکاروں اور مداحوں نے اداکارہ کو حواس بحال رکھنے کے حوالے سے داد دی۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کا کوئٹہ میں پیش آئے واقع پرردعمل،ساتھی فنکار بھی بول پڑے

جس کے بعد اب اس تقریب کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فیسٹیول کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے ناصرف اس کی مذمت کی بلکہ انہوں نے اس روئے پر اداکارہ سے معافی بھی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ جو ایک شخص نے ماہرہ خان کے ساتھ کیا اس پر میں شرمندہ ہوں اور بحثیثت بلوچی ہونے کے اس کی مذمت کرتا ہوں اور ماہرہ خان سے معافی کا طلب گار ہوں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔