(اشرف خان)پاکستان کا معاشی شرح نمو میں مثبت تبدیلی کا رحجان شروع ہوگیا ،رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں رہنے کے بعد اپریل میں سرپلس میں چلا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے معاشی اقدامات کے اثرات سامنے آنے شروع ہوگئے ، اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں چلا گیا ،رواں مالی سال کےپہلے 10 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا جبکہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں چلا گیا،اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جواپریل 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا اربوں ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں