مسجد سے چوری کرنے والا ملزم بھاگتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق

May 17, 2024 | 17:44:PM

(24نیوز)راولپنڈی میں مسجد سے چوری کرکے بھاگنے والا مجرم چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔  

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے  کھنہ پل کے قریب مسجد میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،ملزم مسجد سے چوری کر کے بھاگتے ہوئے چھت سے گرا جس سے اس کی موت واقع ہوئی،  واقعے کی اطلاع متعلقہ پولیس سٹیشن کو دی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق میت کو قانون کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

مزیدخبریں