(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر مقام سے واپس لیا گیا قلمدان وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کو سونپ دیا ، عطا تارڑ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے بھی وزیر ہوں گے ،
وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے یہ قلمدان پشاور سے کامیاب ہونے والے امیر مقام کوپہلے دیا تھا لیکن انہیں جب وزیر امور کشمیرنامزد کرنے کے بعد ان سے یہ قلمدان واپس لے لیا گیا تھا اور اب اضافی ذمہ داری کے طور پر یہ قلمدان عطااللہ تارڑ کو سونپا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :مہنگائی کی شرح میں کمی، 21.22 فیصد کی سطح پر آ گئی