پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا چیمپئن بن گیا

May 17, 2024 | 19:12:PM

(24 نیوز)پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی،ترکمانستان کو شکست دے کر پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی ۔
فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 1-3سے شکست دی،فائنل میں پاکستان کی جیت کا سکور25-21 ، 25-19 ،20-25 اور25-14 رہا۔
ایونٹ میں پاکستان ناقابل شکست رہا اورمسلسل چھ میچز جیتے،پاکستان نے مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے، 3 ہارے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات، اہم بیان جاری کر دیا

مزیدخبریں