(24 نیوز )معاشی اعشاریوں میں دن بدن بہتری آنے لگی ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی،100انڈیکس ریکارڈ 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی ،ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،کاروباری روزکے آغاز پر ہی مثبت رجحان کے باعث دن کے اختتام پرہنڈرڈ انڈیکس 411 پوائنٹس اضافے سے75 ہزار 342 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
بازار میں آج 49کروڑ 66 لاکھ شیئر ز کے سودے17 ارب63 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 48 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 133 ارب روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عطااللہ تارڑکو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان مل گیا