پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نجکاری,چینی کمپنی سمیت متعدد درخواستیں موصول

May 17, 2024 | 19:52:PM

(24نیوز ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے میں اظہار دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں موصول ہو گئی ہے ۔

پاکستان میں معیشیت کی بحالی کیلئے حکومت نے مختلف پالیسیز  بنائی ہے جس میں قومی اثاثوں کی نجکاری بھی ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے،اس سلسلے میں سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والا شعبہ پاکستان انٹرنیشنل  ائیرلائن(پی آئی اے )  کی نجکاری کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق  پی آئی اے میں دلچسپی رکھنے والے کمپنیوں سے درخواستیں موصول ہوگئیں ہیں۔ 

نجکاری کمیشن کے مطابق فلائی جناح، ایئر بلیو لمیٹڈ، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سے درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ سردار اشرف ڈی بلوچ کے ساتھ مل کر چینی کمپنی کا بھی پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، علاوہ ازیں  جیری انٹرنیشنل لمیٹڈ، بلیو ورلڈ سٹی سمیت دیگر کمپنیوں  سے بھی  درخواستیں موصول ہوئی ہے،
نجکاری کمیشن کے مطابق  قواعد و ضوابط کے تحت پری کوالیفکیشن کا عمل انجام دے گا،پہلے سے اہل کمپنیوں کو بولی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ 
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں اظہارِ دلچسپی کی دعوت کیلئے اخبارات میں اشتہار شائع کیے گئے تھےجس کیلئے آج آخری تاریخ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈقائم ،ہنڈرڈ انڈیکس 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

مزیدخبریں