پنجاب میں ہیٹ ویو ، بارش ، طوفان کاالرٹ جاری کردیا

May 17, 2024 | 20:41:PM
پنجاب میں ہیٹ ویو ، بارش ، طوفان کاالرٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )کے مطابق 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہا ﺅالدین ، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

لاہور، قصور ،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں بھی آندھی و بارش کا امکان ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں جبکہ 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات موجود ہیں ،ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان