اسلام آباد :گرمی کی شدت کے باعث ہیٹ ویو کا خطرہ

May 17, 2024 | 23:13:PM

(24 نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ہیٹ ویو کا خدشہ  ظاہر کیا گیا ہے ، وزارتِ صحت نے ہسپتالوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔

 تفصیلات کےمطابق  وزارت صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سنٹر قائم کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے ،جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں شدید گرمی ہیٹ ویو کی وجہ بن سکتی ہے، ہیٹ ویو کی وجہ سے باڈی ٹیمپریچر 103°F سے 106 F°  تک جا سکتا ہے،فوری طبی امداد نا ملنے سے ہیٹ ویو سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے، پسینہ، گرم سرخ، خشک جلد، سر درد، جسم کا درجہ حرارت بڑھنا ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں، ہیٹ ویو کے پیش نظر دن کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں،شہریوں کو پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،سوفٹ ڈرنکس، چائے کیفین اور چینی کے استعمال سے گریز کریں، شہریوں کو چھتری، ٹوپی، ہلکے رنگ کے ہوادار اور ڈھیلے کپڑے پہننے کی ہدایت۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدیوں نے عمران خان کو ملنے والی سہولیات کا مطالبہ

مزیدخبریں