آئی جی آزاد کشمیر پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

May 17, 2024 | 23:26:PM

(24نیوز)وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، آئی جی آزاد کشمیر پولیس سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

عبدالجبار آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کئے گئے ہیں، پولیس سروس گریڈ 20 کے عبدالجبار ایف آئی اے میں تعینات تھے، دریں اثناء ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس شہزاد ندیم بخاری کا تبادلہ کر کے پولیس سروس گریڈ 19 کے شہزاد ندیم بخاری کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

مزیدخبریں