(24 نیوز ) بھارت میں ڈاکٹر نے بچی کی انگلی کےبجائےزبان کا آپریشن کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی لڑکی کو انگلی کے آپریشن کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں سرجن نے غلطی سے لڑکی کی زبان کا آپریشن کر دیا،بچی کے ہاتھ کی چھٹی انگلی کے آپریشن کیلئے ہسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کے زبان کا آپریشن کر دیا ،آپریشن تھیٹر سے باہر آنے پر اہل خانہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان کی بچی کی انگلی کا نہیں بلکہ زبان کا آپریشن کیا گیا ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متاثرہ بچی کے والدین نے ڈاکٹر پر الزام لگایا کہ جب اس معاملے سے متعلق انہوں نے سرجن سے بات کی تو ڈاکٹر نے جھوٹا دعوی کیا کہ بچی کے منہ کے اندر ایک رسولی کی تشخیص ہوئی تھی جس کی وجہ سے زبان کی سرجری کرنا پڑی۔
متاثرہ بچی کے خاندان نے اپنی بیٹی کے منہ میں رسولی کی تشخیص کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی زبان میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، یہ ڈاکٹر کی لاپرواہی ہے جو کہ شرمناک ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،دوسری جانب خاندان کے ایک فرد نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ سے بات کرنے پر ہسپتال کے عملے نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ سرجری غلط فہمی کا نتیجہ تھی کیوں کہ 2بچوں کی سرجری ایک ہی تاریخ کو طے کی گئی تھی جس کی وجہ سے سرجن سے یہ غلطی ہوئی ،غلط آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کو معطل کر کے اس کے خلاف خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد :گرمی کی شدت کے باعث ہیٹ ویو کا خطرہ