ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

Nov 17, 2021 | 09:07:AM

(24نیوز)موسم کی صورتحال ،ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں بعض مقاما ت پر صبح کے اوقات میں دھند پڑھنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ،بہاولپوراور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم خشک اورسردرہے گا،۔ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ چترال ، دیر ، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ر ہے گا۔ کشمیر میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا۔اسی طرح گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی میں طلبہ کی غیر اخلاقی ٹک ٹاک ویڈیو سو شل میڈیا پر منظر عام پر آ گئی

مزیدخبریں