بھارتی اداکارکو مارنے والےکیلئے لاکھ روپےانعام ۔۔۔۔۔ کمشنر آفس میں درخواست

Nov 17, 2021 | 09:21:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو کی مقامی سیاسی جماعت پٹالی مکل کچی (پی ایم کے) کے رہنما سیتھا ملی پزبانی سوامی نے اعلان کیا ہے کہ جوبھی کارکن اداکار سوریا پر حملہ کرے گا اسے ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سوریا کی حال ہی میں جے بھیم نامی فلم ریلیز ہوئی ہے جس کے حوالے سے پی ایم کے کا موقف ہے کہ اس فلم نے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی اور ان کی برادری کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ایم کے رہنما نے سوریا کے خلاف کمشنر آفس میں درخواست بھی دے رکھی ہے۔

سیتھا ملی نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کا کوئی کارکن اداکار سوریا پر حملہ کرے تو وہ اسے ایک لاکھ روپے کا انعام دیں گے۔ انہوں نے بنگلور ایئر پورٹ پر اداکار وجے سیتھوپتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کا حملہ ان کی پارٹی کے نوجوانوں کو سوریا پر بھی کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں