ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی مہم کے دوران ساجد سدپارہ سے متعلق تشویشناک خبر، ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)دنیا کی سب بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی مہم کے دوران پاکستانی کوہ پیما ساجد سد پارہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ طبیعت خراب ہونے پر ساجد سدپارہ کو واپس بیس کیمپ منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ساجد سد پارہ 70 سالہ فرانسیسی کوہ پیما مارک بیٹرڈ اور ان کے بیٹوں کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کیلئے نیپال میں موجود ہیں۔ مہم کے دوران ساجد سد پارہ کا ذہنی توازن بگڑ گیا جس پر ان کے ساتھیوں نے انہیں رسیوں سے باندھ کر واپس بیس کیمپ منتقل کیا جہاں ان کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے۔نیپالی کوہِ پیماؤں نے پاسپورٹ کے ذریعے ساجد سدپارہ کی شناخت کی اور پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کیا ۔
دوسری جا نب سیکرٹری الپائن کلب کرار حیدری محمد علی نے کہا ہے کہ فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ مرحوم علی سد پارہ نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ سدپارہ کے رواں برس کے ٹو سر کرنے کی مہم میں انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے ساجد سد پارہ یہ معاہدہ پورا کرنے کیلئے نیپال پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی میں طلبہ کی غیر اخلاقی ٹک ٹاک ویڈیو سو شل میڈیا پر منظر عام پر آ گئی
علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار، مقامی کوہ پیماؤں نے رسیوں سے باندھ دیا شناخت پاسپورٹ کے ذریعے ہوئی اور پاکستانی کونسے خانے سے رابطہ کیا گیا pic.twitter.com/7dShEtIdS4
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) November 16, 2021