مذاکرات ناکام ۔۔جامعہ بلوچستان بند کرنیکی دھمکی

Nov 17, 2021 | 10:50:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ بلوچستان میں طلبا اور  مذاکراتی کمیٹی کی بات چیت ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق 2 طالب علموں کی گمشدگی کے حوالے سے جامعہ بلوچستان میں قائم پارلیمانی کمیٹی اور طلبا تنظیموں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعدطلبا تنظیموں نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان یونیورسٹی کے داخلی دروازوں پر دھرنے دیتے ہوئے آج  سے  یونیورسٹی کے امتحانات، اکیڈمک اور نان اکیڈمک سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

 طلباتنظیموں کی جانب سے آج سے یونیورسٹی کے تمام دروازے بندکرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جامعہ میں کلاسز ہوں گی اور نہ ہی امتحان ہونے دیں گے۔طلبا تنظیموں کے رہنماؤ ں پر مشتمل کمیٹی کے ممبران زبیر بلوچ،  بالاچ قادر اور دیگر کا کہنا ہے کہ  پارلیمانی کمیٹی سے دوبارہ ہونے والے مذاکرت مایوس کن رہے۔

طلبا تنظیموں نے منگل کی شب سے ہی بلوچستان یونیورسٹی کے تمام داخلی دروازوں پر احتجاجی دھرنے دے دیئے جبکہ آج بروز بدھ سے بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات، اکیڈمک نان اکیڈمک سرگرمیوں کا بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔
 یہ بھی پڑھیں:طالبہ کی پڑھائی کا انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا

مزیدخبریں