ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پا سکتی۔شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کیا، یہ ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پا سکتی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں حکومت کی قانون سازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام اراکین کو آج پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یقینی بنائیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے، پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکیں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس کو تاریخ میں پارلیمنٹ کو توڑنے کے مترادف سمجھا جائے گا، ادارہ جاتی اور دھوکا دہی کی بنیاد پر کوئی بھی الیکشن تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت مانگے تانگے کی اکثریت کے ذریعے بلز بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کی یہ مصنوعی اکثریت تاش کے گھر کی طرح گرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کا تھیلامزید50 روپے مہنگا کرنے کا عندیہ