ہندو مذہب کے نام پر انتہاپسندی کا پرچار کرنے والوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیک سکتا، سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید

Nov 17, 2021 | 12:10:PM
سابق بھارتی وزیر خارجہ،سلمان خورشید،گھر،حملہ
کیپشن: سلمان خورشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کے سابق وزیرخارجہ اور کانگریس رہنما سلمان خورشید کا اپنے گھر پر حملے سے متعلق رد عمل ،کہا کہ میرے گھرپرحملہ ہندوتوا سے متعلق بیان کو سچ ثابت کرتا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سابق بھارتی وزیرخارجہ  نے کہا کہ مجھ سے اختلاف رکھنے والوں نے ہی مجھے سچا ثابت کردیا۔ انتہاپسندوں نے اپنے عمل سے میرے بیان کی تصدیق کردی۔فون اور سوشل میڈیا پر دھکیوں سے نہیں بلکہ اصل میں میرے گھر پر دھاوا بول کرتصدیق کی۔ ہندو مذہب کے نام پر انتہاپسندی کا پرچار کرنے والوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیک سکتا، سلمان خورشید ہندوتوا کے پیروکار معصوم لوگوں کو قتل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

یا د رہے کہ ایودھیا سے متعلق سلمان خورشیدکی کتاب کی اشاعت کے بعد ہندوانتہاپسندوں نے نینی تال میں سابق وزیرخارجہ کے گھرپرحملہ کردیا تھا۔ کتاب ’سن رائز اوور ایودھیا‘ میں سلمان خورشید نے ’ہندوتوا‘ نظریے پر تنقید کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی میں طلبہ کی غیر اخلاقی ٹک ٹاک ویڈیو سو شل میڈیا پر منظر عام پر آ گئی