شعیب اختر کی پھر کرکٹ میں واپسی؟اہم ٹویٹ سامنے آگیا

Nov 17, 2021 | 12:31:PM
 شعیب اختر ، پھر، کرکٹ ، واپسی
کیپشن: شعیب اختر کی پھر کرکٹ میں واپسی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انسٹاگرام پر شعیب اختر کی جانب سے سیاہ اور سبز رنگ کی ایک ڈریس کٹ شیئر کی گئی ہے۔  شرٹ پر 14 نمبر درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ایک بار پھر نمبر 14 (شرٹ ) کو پہننے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی میں طلبہ کی غیر اخلاقی ٹک ٹاک ویڈیو سو شل میڈیا پر منظر عام پر آ گئی
تا ہم ان کی جا نب سے واضح نہیں کیا گیا کہ وہ یہ شرٹ کب اور کس ٹورنامنٹ میں پہنیں گے۔  مداحوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور شعیب اختر کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا ایک تانتا بندھ گیا ہے کہ شعیب یہ کٹ کس ٹورنامنٹ میں پہنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کپڑ ا مارکیٹ میں خواتین کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ ،ویڈیو وائرل