(مانیٹرنگ ڈیسک) انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کو بھیک قرار دینے پر راکھی ساونت نے کنگنا کو غدار قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے چند روز قبل اپنے بیان میں آزادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے انگریزوں سے 1947 میں بھیک میں آزادی لی ہے۔کنگنا کے اس بیان پر انہیں زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی طنز کرتے ہوئے کنگنا کی آواز کتوں کے بھونکنے کی آواز میں ڈب گئی کی ویڈیو شیئر کی۔
دوسری جانب راکھی کی جانب سے کنگنا کو غدار قرار دیئے جانے پر ان کے مداح انہیں "قومی چاہت" اور "کوئن آف میمز" قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مذاکرات ناکام ۔۔جامعہ بلوچستان بند کرنیکی دھمکی