بھارتی اداکارہ کا بال گھنگریالے کرنے کا انوکھا انداز۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنےبال گھنگریالے کرکے خواتین کو نیا اور دلچسپ طریقہ بتادیا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اکثر و بیشتر ساتھی اداکاروں کی مزاحیہ ویڈیوز بناکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں جس سے صارفین بہت محظوظ ہوتے ہیں اور اب کی بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ اکشے کمار نے جیکولین فرنینڈس کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھی بالوں کو گھنگریالے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
Ladies, here’s a hack for y’all courtesy Jacqueline Jugaadu! Watch and learn how to curl your hair mid-air in a helicopter ???????????? @Asli_Jacqueline pic.twitter.com/dqWtZLMUAo
— Akshay Kumar (@akshaykumar) November 16, 2021
اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں خواتین کو مخاطب کیا اور کہا کہ کہ آپ سب کیلئے یہ ایک جگاڑ ہے جو کہ جیکولین جگاڑو کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، یہ ویڈیو دیکھیں اور سیکھیں کہ کس طرح ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر آپ ہوا میں بالوں کو گھنگریالا کرسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوعمر لڑکے کی کاوش۔۔کرکٹررضوان کا خوبصورت خاکہ بنا ڈالا