فلم 'کہے دل جدھر'کی نمائش کا اعلان کردیا گیا

Nov 17, 2021 | 14:12:PM
فلم کہے دل جدھرکی نمائش کا اعلان
کیپشن: فلم کہے دل جدھر کی نمائش فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے کیسز میں کمی اور سینما کھلنے کے بعد جنید خان اور منشا پاشا کی فلم 'کہے دل جدھر' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی اور پولیس افسر کی دوستی کی کہانی پر مبنی اس فلم کو رواں برس 17 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔اداکارہ منشا پاشا نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نئی فلم کو 17 دسمبر، 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

  

View this post on Instagram

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

جنید خان نے اپنی ڈیبیو فلم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’جب دوستی کی عزت کی جاتی ہے تو محبت بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن جب لالچ اور برائی کو اس میں شامل کیا جائے تو زندگی 180 ڈگری پر گھوم جاتی ہے‘۔

 جنید خان نے کہا کہ ’ میں آپ کے لئے ملے جلے جذبات کا اور زندگی کے ایک کمزور موڑ کی کہانی لارہا ہوں‘۔ ’ فلم‘ کی ہدایات جلال رومی نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی کامران باری نے لکھی ہے۔ منشا پاشا اور جنید خان سمیت ساجد حسن جیسے اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گےجبکہ عتیقہ اوڈھو اور ساجد حسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

 فلم کا ٹریلر گزشتہ برس جاری کیا گیا تھا جس میں دکھایا گیا تھا کہ منشا پاشا ایک صحافی جبکہ جنید خان ایک پولیس افسر ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں صحافیوں کو پیش آنے والی مشکلات دکھائے جانے سمیت پولیس افسران کو میڈیا کی وجہ سے ہونے والے مسائل کو بھی دکھایا گیا ہے۔اگرچہ فلم کو ریلیز کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم گزشتہ برس خیال جارہا تھا کہ اسے مارچ 2020 میں ریلیز کیا جائے گا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے سینما بند ہونے کے بعد فلم کی ریلیز تعطل کا شکار ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت۔۔راکھی ساونت نے ایسی بات کہی کہ بالی ووڈ میں ہلچل مچ گئی