(ویب ڈیسک) پولیس نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں کارروائی کرکے اپنے ہی بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے ظالم باپ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ابراہیم کی گھر میں اپنے 3 بچوں پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی،پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے پسند کی دوسری شادی کی تو پہلی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی۔
ملزم نے پہلی بیوی کو ذہنی اذیت دینے کے لئے اپنے ہی بچوں پر تشدد کیا۔ملزم باپ بیٹی کو پنکھے سے الٹا لٹکا کر تشدد کرتا اور 2 معصوم بیٹوں کو بھی مارتا تھا جس کے بعد ویڈیو بنا کر پہلی بیوی کو بھجواتا تھا۔بچوں پر تشدد کے واقعات پر قابو پانے کےلئے کوششیں جاری ہیں،ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ظالم خاوند کا بیوی کو الٹا لٹکا کر بدترین تشدد۔ ۔دل دہلا دینے والی ویڈیو