لاہور میں ڈینگی  مزید 4 قیمتی زندگیاں نگل گیا ، 205 نئے مریضوں کی تصدیق

Nov 17, 2021 | 14:55:PM
لاہور ، ڈینگی،  مزید، قیمتی زندگیاں نگل گیا ، 205 نئے مریضوں کی تصدیق
کیپشن: لاہور میں ڈینگی  مزید 4 قیمتی زندگیاں نگل گیا ، 205 نئے مریضوں کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں ڈینگی  مزید 4 قیمتی زندگیاں نگل گیا ۔ سرکاری طور پر شہر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا 205 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  تین ماہ کے دوران ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس مرض کے 1 ہزار 139 مریض زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران شہر کے 133 مقامات سے لاروا برآمد ہوا، جسے تلف کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے ہمشکل کی نئی ویڈیو وائرل