پارلیمنٹ اجلاس۔۔مراد سعید اور مرتضیٰ جاوید عباسی میں ہاتھا پائی 

Nov 17, 2021 | 16:14:PM

 (24 نیوز)  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر مراد سعید اور مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی گنتی کے دوران ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی عملے کے ہمراہ گنتی شروع کردی جس پر مراد سعید نے انہیں روک دیا۔گنتی سے روکنے پر وفاقی وزیر مراد سعید اور مریضی جاوید عباسی آمنے سامنے آگئے، دونوں کےدرمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔

اس سے قبل مرتضی جاوید عباسی اور شہریار آفریدی میں تلخی ہوئی، اس دوران عامر لیاقت بھی حکومتی سائیڈ سے پہنچ گئے جب کہ پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ بھی پہنچ گئے، تاہم سارجنٹ ایٹ آرمز کے آنے سے ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔

 اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہرا دیں۔واقعے کے بعد ایوان میں دھکم پیل شروع ہوگئی۔سیکیورٹی عملے نے ارکان کو روکنے کی کوشش کی ۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شکلا کی یاد ۔۔شہناز گل کی دہاڑیں مار کر روتے ہوئے ویڈیو وائرل۔۔ مداح جذباتی

مزیدخبریں